دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون جاری رہیگا‘ زرداری کا اوباما کو خط

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ+ نوائے وقت نیوز) صدر آصف علی زرداری نے امریکہ میں ہونے والے دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ صدر نے امریکی ہم منصب کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے امریکہ کے شہر بوسٹن میں ہونے والے دھماکوں اور اس کے بعد دہشت گردی کی واردات میں پولیس اہلکار کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے اور ان واقعات کی مذمت کی ہے۔ صدر نے امریکہ میں کھاد فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی اظہار افسوس کیا ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان حکومت اور عوام دہشت گردی کی اس کارروائی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھے گا۔ پاکستان کے عوام عرصہ دراز سے دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں۔ پاکستانی عوام متاثرہ خاندانوں کے دکھ کا اندازہ کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن