بلتستان ڈویژن کے پہاڑوں پر پھر سے برف باری کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں رات گئے گرد آلود ہوا کا شدید طوفان آیا۔ جس کے بعد موسلادھاربارش ہوئی اور موسم خوشگوارہوگیا۔ بلتستان ڈویژن کے ضلع غذرکے پہاڑوں پرپھربرف باری شروع ہوگئی جبکہ مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بھی تیزبارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے اتوارسے بدھ کے دوران بالائی سندھ،جنوبی پنجاب ،مشرقی بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے چند مقامات پرجبکہ گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت سکھرمیں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔