سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس جواد ایس خواجہ کریں گے۔ بینچ کے دیگرارکان میں جسٹس خلجی عارف حسین اوراعجازافضل خان شامل ہیں۔ پرویزمشرف کی جانب سے عدالت میں درخواست دائرکی گئی تھی کہ اس کیس کی سماعت کے لیے چیف جسٹس کے بغیر ایک لارجر بینچ بنایا جائے جو اس کیس کی سماعت کرے۔عدالت نے پرویزمشرف کی لارجربینچ بنانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تین رکنی بینچ تشکیل دیا جو اس کیس کی باقاعدہ سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کے لیے لارجربینچ بنانے کی درخواست مسترد کردی. مقدمے کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
Apr 20, 2013 | 13:52