لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون نے اپنے دور اقتدار میں معیشت اور اداروں کی کارکردگی بہتربنا کرمعشیت کو مضبوط بنیاد فراہم کی،،،مگر پیپلز پارٹی کی حکومت نے لوٹ مار نے سب کچھ تباہ کرکے رکھ دیا ہے،،،ان کا کہنا تھا کہ آج بینکوں کو حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث مشکلات کا سامناہے،،،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کومالیاتی سیکٹر مجبوریوں اور مشکلات کا احساس ہے اور ان کی پارٹی اقتدار میں آکر معشیت کی بحالی کے لیے انقلابی اقدامات کرے گی،،،،نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ نون کے انکم سپورٹ پروگرام کو بے نظیر انکم سپورٹ کا نام دےکر غریب عوام کو دھوکا دیا اوراس پروگرام کے لیے مختص اربوں روپے پیپلزپارٹی کے بڑے بڑے مگرمچھ ہڑپ کر گئے.