پشاور (آئی این پی) احتساب عدالت نے غیر قانونی اثاثوں کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی مردان رجب علی کو دس روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ہفتہ کو پشاورکی احتساب عدالت میں مردان سے گرفتار ہونیوالے ڈی ایس پی مردان رجب علی کو سخت سکیورٹی میں لایا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو گرفتار ڈی ایس پی کے غیر قانونی اثاثوں کے بارے میں تفصیلات دیں۔
غیر قانونی اثاثوں کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی مردان 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
Apr 20, 2014