اوتھل (ثناء نیوز) اوتھل کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ کنراج میں ایک شخص سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھاربارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ کھانٹا ندی، لنڈاڈورہ ندی سیلابی پانی سے بھر گئے۔