ژوب (اے این این) انتظامیہ کی جانب سے مندوخیل قوم کیساتھ ناروا سلوک اور افغان مہاجرین کو غیر قانونی طو رپر شناختی کارڈ جاری کرنے کیخلاف مندوخیل قوم نے احتجاجاً ژوب وزیرستان شاہراہ کو غیرمعینہ مدت کے بند کردیا۔ مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے چیف آف مندوخیل قوم سردار محمد ایوب اور دیگر نے کہا حکومت افغان مہاجرین کی شناختی کارڈ پر پابندی عائد کی جائے۔ مسلم لیگ (ن) اور وکلاء بارایسوسی ایشن ژوب نے احتجاج کی حمایت کی۔