سینٹ کا اجلاس 2 روز کے وقفہ کے بعد کل ہو گا ‘چیئرمین نیئر بخاری بیٹے کی شادی کے باعث صدارت نہیں کرینگے

Apr 20, 2014

اسلام آباد (آن لائن) سینٹ کا اجلاس 2 روز کے وقفہ کے بعد کل پیر کے روز چار بجے دوبارہ شروع ہو گا۔ چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری بیٹے کی شادی کی وجہ سے پیر کے روز اجلاس کی صدارت نہیں کر سکیں گے۔ 21 اپریل کو سوموار کے دن نیئر حسین بخاری کے بیٹے سید جرار حسین کی دعوت ولیمہ کی تقریب ہے جس کے باعث ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر حسین بلوچ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مزیدخبریں