حکومت اور فوج میں محاذآرائی کے خواہش مند کامیاب نہیں ہونگے: مسلم لیگی رہنما

Apr 20, 2014

کاہنہ (نامہ نگار)  مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما ایم این اے میاں حمزہ شہباز نے کاہنہ میں راشد لطیف میڈیکل کالج اور عار ف میموریل ٹیچنگ ہسپتال کے ڈائلسز فری یونٹ  کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ندیم یعقوب سیٹھی رانا مبشر اقبال ۔چوہدری محمد نواز آف لدھڑ کوارڈنیٹر تو چیف منسٹر پنجاب  نے کہا کہ فوج ،حکومت  اور سیاسی جماعتوں میں مکمل ہم   آہنگی ہے فوج اور حکومت کے درمیان  محاز آرائی کی باتیں کرنے والے کبھی بھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔

مزیدخبریں