حنا سراج لاہور …… لاہور گریژن یونیورسٹی
اگر کہا جائے کہ صحت ہزار نعمت ہے تو یہ بے جا نہ ہو گا کیونکہ اگر انسان صحت مند ہے تو وہ سارے کام بخوبی انجام دے سکتا ہے جو صحت مند نہیں ان کو معمولات زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو افراد صحت کے ساتھ بڑھاپے کی دہلیز میں قدم رکھتے ہیں ان کے بارے میں یہ قیاس کرنا کہ ان افراد نے یہ صحت ورثے میں پائی ہے بلکہ درحقیقت ایک بھرپور صحت مند اور لمبی زندگی پانے کے لئے اپنے آپ پر اچھا خاصہ کنٹرول رکھنا پڑتا ہے کچھ پابندیاں اپنے اوپر عائد کرنی ہوتی ہیں کہا جاتا ہے کہ ایک خاتون کی تندرستی پورے خاندان کی تندرستی کا ضامن ہوتی ہے۔ کیونکہ پورے گھر کا انحصار ایک خاتون پر ہوتا ہے مگر یہ افسوسناک پہلو ہے کہ ہمارے ہاں کی خواتین اپنی صحت و تندرستی پر کچھ زیادہ توجہ نہیں دیتی حالانکہ خواتین کو چاہئے کہ وہ صحت سے متعلق معاملات کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھیں تندرستی جیسی نعمت سے مستفید ہونا آپ کا حق ہے لہٰذا اس سلسلے میں ہرگز لاپروائی نہ برتیں اور زندگی گزارنے کے پانچ سادہ اصولوں پر ہمیشہ عمل کریں تاکہ آپ ایک صحت مند خوشگوار زندگی بسر کر سکیں۔
1۔متوازن غذا کا استعمال کریں
2۔ورزش کو اپنا معمول بنائیں
3۔اپنی نیند کو پورا کریں
4۔تفکرات سے بچیں
5۔ہمیشہ مثبت طرز فکر اپنائیں
اس ضمن میں ایک اہم بات یہ ہے کہ ان سب اصولوں پر یکساں طور پر عمل کریں۔ مثلاً اگر آپ ایک خاتون خانہ ہیں اور گھر کے تمام کام اپنے ہاتھوں سے انجام دیتی ہیں اس کے علاوہ ورزش پر بھی توجہ دیتی ہیں لیکن کھانے پینے کے معاملے میں احتیاط برتناضروری نہیں سمجھتی تو پھر آپ صحت سے متعلق خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کر پائیں گی لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ان پانچوں اصولوں پر ایک ساتھ عمل کیا جائے یہی تندرستی کا راز ہے۔
صحتمند زندگی کے چند اصول
Apr 20, 2014