ملتان (خاتون رپورٹر) عمرہ زائرین کو عمرہ ویزہ جاری کرنے والی سعودی کمپنیوں نے عمرہ زائرین کو ویزہ جاری کرنے کے پرانے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے پاکستان ٹریول ایجنٹس کو مراسلے بھجوائے ہیں کہ اب سعودی عرب میں 15 مئی کے بعد عمرہ کی غرض سے آنے والے زائرین کو حجاز مقدس میں قیام 15 روز کے لئے ہو گا۔ اس سے قبل حجاز مقدس جانے والے زائرین 21 یا 28 روز قیام کر سکیں گے تاہم انہیں 14 جون سے قبل وطن آنا ہو گا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں حجاز مقدس میں عمرہ زائرین کے لئے 26 اپریل سے 15 روز قیام کی پابندی کا اعلان کیا گیا تھا۔