اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پرویز مشرف کا خصوصی طیارہ کراچی جانے کیلئے فضا میں بلند ہوتے ہی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ افواہیں گردش کرتی رہیں کہ پرویز مشرف کراچی کی بجائے بیرون ملک لینڈ کر سکتے ہیں، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پرویز مشرف کو کسی اور منزل کی طرف بھی لے جایا جا سکتا ہے۔ انکے بیرون ملک جانے کا گمان کرنے والے یہ منطق بھی دیتے رہے کہ کراچی ائرپورٹ اور شفا ہسپتال پر خصوصی سکیورٹی کیلئے کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔
مشرف کا خصوصی طیارہ فضا میں بلند ہوتے ہی مختلف افواہیں گردش کرنے لگیں
Apr 20, 2014