کاکول (ثناء نیوز)129 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر پاک فوج میں شامل ہونے والے کیڈٹس نے حلف بھی پڑھا جو اس طرح ہے ’’ میں صدق دل سے اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر حلف اٹھاتا ہوں کہ میں خلوص نیت سے پاکستان کا حامی و وفا دار رہوں گا اوراسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی حمایت کروں گا جو عوام کی خواہشات کا مظہر ہے اور یہ کہ میں اپنے آپ کو کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں شرکت نہیں کروں گا اور یہ کہ میں پاکستان کی بری فوج میں رہ کر پاکستان کی خدمت ایمانداری اور وفا داری کے ساتھ انجام دوں گا اور یہ کہ میں بری ، بحری یافضائی راستے سے جہاں بھی جانے کا حکم ملا جاؤں گا اور یہ کہ میں اپنے متعین افسران کے قانون کے مطابق دیئے گئے تمام احکامات کی تکمیل اپنی جان کودرپیش خطرات سے بے نیاز ہو کر کروں گا، اللہ میرا حامی و ناصر ہو آمین ۔وزیراعظم ڈاکٹر محمد نواز شریف نے کاکول اکیڈمی میں کیڈٹس کی129 ویں پاسنگ آوٹ تقریب میں شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا.وزیر اعظم کو سلامی پیش کی گئی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔تقریب میں وزیر اطلاعات پرویز رشید ، وزیر دفاع خواجہ آصف کے علاوہ اعلی سول اور ملٹری حکام ، بڑی تعداد میں سفارتکار بھی بھی موجود ہیں۔ملٹری اکیڈمی کی پرجوش دھنوں نے ماحول کو گرما دیا۔پاس آئوٹ تقریب میں کامیاب ہونے والے کیڈٹس کا تعلق پاکستان کے ساتھ بحرین اور فلسطین سے بھی ہے جن کو اعلی فوجی تربیت دی گئی۔