کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے مہاجر اتحاد تحریک کے سربراہ ڈاکٹر سلیم حیدر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈاکٹر سلیم حیدر کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر سلیم حیدر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے پرانے ساتھیوں میں سے ہیں تاہم الطاف سے نظریاتی اختلافات ہونے پر چند سال بعد انہوں نے اپنی سیاسی راہیں جدا کر لیں اور مہاجر اتحاد تحریک کے نام سے اپنی علیحدہ جماعت بنا کر سیاسی سرگرمیاں چلا رہے ہیں۔
کراچی:کار پر فائرنگ، مہاجر اتحاد تحریک کے سربراہ سلیم حیدر زخمی
Apr 20, 2014