مسیحی برادری آج ایسٹر منائیگی

لاہور+ اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں+ خبرنگار خصوصی) مسیحی برادری پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایسٹر منائیگی۔ گرجا گھروں اور مذہبی عبادتگاہوں میں ملکی ترقی و خوشحالی کی دعائیں ہوں گی، سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، ان کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت اپنی یہ ذمہ داری بطریقے احسن نبھا رہی ہے۔ دریں اثناء اسلام آباد میں خبرنگار خصوصی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی مساوات، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مسیحی برادری کو خراج تحسین پیش کیا کہ یہ برادری پرامن، قانون پر عمل کرنیوالی اور ملک اور قوم کی وفادار ہے جس نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ادا کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے تشویش کا اظہار کیا کہ اقلیتوں کے خلاف توہین رسالت کے قانون کو غلط طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے دانشوروں سے اپیل کی کہ اس قانون کے غلط استعمال کو روکنے کے متعلق غور و فکر کریں۔ ثنا نیوز کے مطابق ثناء نیوز کے مطابق وزیر  جہاز رانی و بندر گاہ سینیٹر کامران مائیکل نے ایسٹر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ  تمام کلیسیائے پاکستان اور چرچ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے  اور امن کی کوششوں کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کریں۔ ایسٹر کا دن  یسوع مسیح کی موت پر فتح کا دن ہے اور وہ تہہ دل سے خداوند کے حضور  دعاگو ہیں  کہ دہشت گردی کے خلاف  موجودہ حکومت کی امن کی کوششوں کو  خدا وند فتح اور کامیابی نصیب فرمائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...