حکومت اور طالبان کمیٹیوں کی ملاقات ملتوی: رابطے جلد بحال ہونگے: پروفیسر ابراہیم

اسلام آباد (ابرار سعید/ نیشن رپورٹ) حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان گذشتہ روز ہونے والے ملاقات ملتوی ہوگئی۔ یہ ملاقات جمعرات کے روز مولانا سمیع الحق اور وزیر داخلہ کی ملاقات میں طے ہوئی تھی۔ حکومت میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے پاس دونوں رہنمائوں کی طرف سے طے کی جانے والی ملاقات کا کوئی شیڈول نہیں تھا۔ طالبان کمیٹی کے کوارڈینیٹر مولانا یوسف شاہ نے ملاقات ملتوی ہونے کی تصدیق کی تاہم انہوں نے اسکی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ انکا کہنا تھا کہ فریقین کو تحفظات تھے اور انکا آئندہ ملاقات کامیاب ہونے سے پہلے دور کیا جانا ضروری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مذاکرات میں کچھ رکاوٹیں ہیں تاہم انکو جلد دور کرلیا جائیگا۔ طالبان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے سمیع الحق سے ملاقات میں شاہد اللہ شاہد کے دھمکی آمیز بیان پر تحفظات سے آگاہ کیا اور کچھ وضاحتیں بھی طلب کیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں طرف سے دھمکیوں کے بعد مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ رہا تاہم آنیوالے دنوں میں ان میں بہتری آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بھی پیشرفت کی منتظر ہے۔ نثار نے ملاقات میں کہا تھا کہ مذاکرات سیز فائر کے بغیر ممکن نہیں۔دریں اثناء ثناء نیوز کے مطابق طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی امن بھی چاہتی ہے اور آپریشن کا مطالبہ بھی کرتی ہے لیکن آپریشن سے امن نہیں آ سکتا۔نجی ٹی وی کے مطابق   پروفیسر ابراہیم نے کہا اگر آپریشن ہی مسئلے کا حل تھا تو پیپلز پارٹی اپنے دور میں علی حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر کے بیٹوں کو رہا کیوں نہیں کرا سکی۔ پروفیر ابراہیم کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے انہیں ملاقات کیلئے کسی قسم کا کوئی پیغام نہیں ملا ۔ پروفیسر محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی سے دوبارہ براہ راست مذاکرات نہیں ہوئے، نہ ہی مولانا سمیع الحق نے طالبان رابطہ کار کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی سے دوبارہ براہ راست مذاکرات نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوج کے ساتھ اور طالبان کو اندرونی مسائل کا سامنا تھا، اب یہ مشکلات کافی حد تک حل ہوگئیں ہیں، مشکلات دور ہونے سے امید ہے رابطے جلد بحال ہوں گے۔ اگر حکومت طالبان کے معقول شکایات کا ازالہ دے  تو طالبان سے فائر بندی پر بات ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی امن کی جانب اہم پیشرفت ثابت ہوگی اور ہم سمجھیں گے کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چودھری نثار کے پاس ایجنڈے کی عدم تیاری کے باعث مذاکرات ملتوی کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...