رائے ونڈ( نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے رائیونڈ کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے ملنے والے کروڑوں روپے کے منصوبے جات میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسروں کی اقرباء پروری کے باعث کئی جگہوں پر فنڈز کے غیر مساوی استعمال سے لاکھوں روپے برباد کئے جا رہے ہیں۔ مذکورہ افسروں نے حکومتی پالیسی کے خلاف بعض ایسی جگہوں پر لاکھوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات شروع کر رکھے ہیں جہاں اس تناسب سے آبادی کی شرح نہیں رہائش پذیر سینکڑوں شہری ا بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ عملہ کئی مقامات پر سیوریج پائپ ڈالنے کے دوران پہلے سے موجود زیر زمین واٹر سپلائی لائن کا نقصان کر رہا ہے جس سے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی ۔
رائیونڈ: اقرباء پروری، فنڈز کا غیر مساوی استعمال ،ترقیاتی سکیمیں فلاپ
Apr 20, 2014