حلقہ میں سو فیصد داخلہ کیلئے تمام کوارڈنیٹر ز اور کارکنوں کو متحرک کر دیا : روحیل اصغر

لاہور(پ ر) ممبر قومی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے دفاع شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ اپنے حلقہ میں 100فیصد داخلہ کے لئے تمام کوارڈنیٹرز کارکنوں کو متحرک کر دیا ہے۔ سکولوں میں روزانہ کی بنیاد پر داخلے ہو رہے ہیں۔ اور اس حوالے سے غریب والدین کو اس طرف راغب کرنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔ٹیچرز کی کمی دور کرنے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے، انہوں نے کہا ’’ وزیر اعلیٰ سٹوڈنٹس انرولمنٹ مہم کے نتیجے میں سکول جانے کی عمر والا کوئی بچہ سکول سے باہر نظر نہیں آئے گا‘‘ مسلم لیگی رہنما خرم روحیل اصغر آج علاقہ میں اس حوالے سے ایک آگاہی واک میں شرکت کریں گے اور علاقہ کے لوگوں کو ہینڈ بل تقسیم کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...