لاہور(خصوصی نامہ نگار)انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بند محمد نے جامع مسجد محمدی اہلحدیث فردوس پارک سنت نگر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان فرقہ واریت ، گروپ بندی اور فروعی اختلافات سے بہرا ہو کر دین اسلام کی بقاء اور سر بلندی کے لئے کمر بستہ ہو جائیں اس کے لئے ضروری ہے قرآنی علوم سے استفادہ کریں۔ نبی رحمت ؐ کی تعلیمات کے ہر ایک پہلو پر عمل کر کے ہم دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں ۔ دنیا میں دہشت گردی کا نشانہ مسلمانوں کو بنایا جا رہا ہے اور الٹا انہیں ہی دہشت گرد قرار دیا جا رہا ہے۔