حشرات الارض سے پھیلنے والی بیماریاں جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں: مقررین

لاہور (پ ر) ہمدرد نونہال عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ حشرات الارض سے پھیلنے والی بیماریاں جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں۔ مکھی، مچھر اور دیگر کیڑے مکوڑوں سے پھیلنے والی وبائی امراض سے ہر سال لاکھوں انسان موت کی منہ میں جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ڈاکٹر قصاب الدین کاکڑ کی زیر صدارت کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سعید الہی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مقررین نے مزید کہا کہ  ہماری ذمہ داری ہے کہ جراثیم کش ادویات  کا سپرے باقاعدگی سے کریں اور ڈینگی مچھر سے بچائو کے لئے اپنے گھروں اور محلوں میں صفائی مہم کا آغاز کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...