ویگنوں میں اوورلوڈنگ‘ اوور چارجنگ، عوام پریشان

Apr 20, 2014

فیروز والا (نامہ نگار) لاہور سے شیخوپورہ اور شرقپور، کالا خطائی دیگر روٹس پر چلنے والی مسافر، ویگنوں میں اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ نے مسافروں کو اذیت ناک صورتحال سے دو چار کر دیا۔ جب کہ خستہ حال گاڑیوں اور عوام کے ناروا سلوک سے خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹریفک پولیس شیخوپورہ، سیکرٹری آر ٹی اے کے افسران اور اہلکاروں کی ملی بھگت سے ویگنوں کے ڈرائیور، عملہ اور مالکان مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں  جب کہ ویگن میں 15 کی بجائے 24 مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح بٹھایا جاتا ہے۔ مسافروں نے اعلیٰ حکام  سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لے کر عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے۔

مزیدخبریں