آبی گذر گاہوں کی ترقی سے بہترین سیاحتی مواقع میسر آئیں گے : یاور زمان

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاورزمان نے کہا کہ آبی گذر گاہوںکی ترقی سے عوام کو بہترین سیاحتی مواقع بھی میسر آئیں گے-یہ بات انہوںنے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر کسانوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی - صوبائی وزیر نے کہا کہ آبپاشی اور سیاحت کے ماہرین پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا جا چکا ہے جو جلد اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گا تا کہ اس منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لے کرپیش رفت کی جا سکے -انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ عوام کا معیار زندگی بلند کیا جائے-

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...