محکمہ خوراک شیخوپورہ کسانوں سے ایک لاکھ 12ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدے گا

Apr 20, 2014

 فیروز والا (نامہ نگار) محکمہ خوراک ڈسٹرکٹ شیخوپورہ اس سال کسانوں اور زمینداروں سے ایک لاکھ 12ہزار 5 سو میٹرک ٹن گندم خریدے گی گندم خریداری کے اپریل کے آخری ہفتہ سے شروع کی جائے گی کسانوں کو آٹھ جوری فی ایکٹر باردانہ جاری ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ ضلع بھر میں گندم کی خریداری کے لئے چودہ مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں خریداری مراکز 12اٹاری ، فیروز والا، شرقپور کلاں، مریدکے، نارنگ، شیخوپورہ، فاروق آباد، خانقاہ ڈوگراں، صندر آباد، مانانوالہ، مقبول پور میانی کالا خطائی، کوٹ آہدیاں ، جھجراں منڈی میں قائم ہوئے ہیں۔ محکمہ خوراک کے مطابق گندم کی کمی کی وجہ  سے شیخوپورہ تحصیل فیروز والامریدکے ایریا میں آٹے کی قلت پیدا  ہوئی تھی اب کنٹرول میں ہے۔

مزیدخبریں