لاہور (کامرس رپورٹر) سوسائٹی آف الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز نے پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ کی قیادت سوسائٹی کے صدر عبدالباسط ہاشمی نے کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ عبدالباسط ہاشمی نے کہا کہ 5 ہزار الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کیلئے گورنمنٹ سیکٹر میں بھرتیاں کی جائیں۔