فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ اور اس کے گردو نواح میں ناقص دودھ سپلائی کرنے والا مافیا سرگرم ہو گیا جو لوگوں کی رگوں میں سفید زہر شامل کر کے سر عام موت باٹنے لگے بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اور محکمہ صحت کے ذمہ داران کی مسلسل فرائض سے چشم پوشی کے باعث مختلف علاقوں اور دیہاتوں میں دودھ فروش دودھ میں سفید پائوڈر مضر صحت کھیل اور دیگر میٹریل استعمال کر رہے ہیں جس سے شہری مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
شاہدرہ: ناقص دودھ کی سپلائی کرنیوالا مافیا متحرک، حکام خاموش
Apr 20, 2014