ماتحت عدلیہ کے 80ججزکو ترقی دینے کیلئے ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت

Apr 20, 2014

لاہور ( این این آئی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے ماتحت عدلیہ کے 80 ججزکو ترقی دینے کیلئے ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ماہ بلایا جائے گا جس میں ماتحت عدلیہ کے 80ججز کو ترقی دینے پر غور کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں ان ججز کی اہلیت ،شہرت ، اثاثہ جات کی تفصیلات، کیسز کے فیصلوں کی تعداد اور معیار کے حوالے سے ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے انہیں ترقی دینے بارے فیصلہ کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں