کینبرا( نیٹ نیوز) اس دور میں جہاں خواتین ہر میدان زندگی میں مردوں کے شانہ بشانہ نظر آتی ہیں وہیں اب خطرناک حد تک برفیلے پانی میں سرفنگ کرنے والی خاتون سرفر نے بھی سب کو حیران کردیا۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی سیلی فٹس نامی یہ خاتون سرفرا سکاٹ لینڈ کے برفیلے سمندر میں سرفٹنگ کرنے پہنچیں تو سب کو دنگ کرگئیں۔