لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر نائب صدر یوتھ ونگ مردان علی زیدی نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے ملک کے اندر خوشحالی اور ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے، وفود کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی ملک کے اندر خوشحالی کے نئے باب کا آغاز کرے گی چین کے صدر کے دورہ پاکستان سے توانائی کے سیکٹر میں 20ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔