ہارون آباد: سسر کی تدفین کے بعد داماد بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

ہارون آباد(نامہ نگار)سسر کی تدفین کے بعد داماد بھی ہارٹ اٹیک کے باعث موت کی وادی میں اتر گیا۔ ہارون آباد کے نجی سکول کے پرنسپل حافظ عبد الرشید کے سسر کا انتقال ڈونگہ بونگہ میں ہو گیا حافظ عبد الرشید سسر کی تجہیز وتکفین میں پیش پیش رہے اور سسر کی تدفین کے بعد تعزیت کے لیے آنے والے مہمانوں کو کھانا کھلاتے ہوئے حافظ عبد الرشید کو دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...