اسلام آباد (آن لائن) سابق سیکرٹری الیکشن کمشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے عابد حسین منٹو کیس میں کہا تھا کہ بنگلہ دیش کی طرز پر بیلٹ پیپر پر ناپسندیدگی کا کالم بھی شامل کیا جائے لیکن بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی رات الیکشن کمشن نے یہ احکامات دے کر واپس لے لئے تھے۔ اس کا جواب سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم ہی دے سکتے ہیں۔ جوڈیشل کمشن سابق چیف الیکشں کمشنر کو بھی طلب کر کے وضاحت مانگے۔ جوڈیشل افسروں کو ریٹرننگ افسران کے دوبارہ سے فرائض سونپے جانے کی پراسراریت سے بھی پردہ اٹھنا چاہئے۔ ایک طاقتور رکن الیکشن کمشن نے 5 کے مقابلے میں ایک ووٹ کا حامل ہونے کے باوجود غیر متعلقہ اقدامات کس کے کہنے پر کئے تھے سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی جنرل (ر) کیانی سے تین گھنٹے کی ملاقات اور آرمی چیف کو نہ پہنچانے کی کہانی، یاداشت کمزور ہونے کے معاملات میڈیا میں کس نے پھیلائے۔