حکومت آج سینٹ کمیٹیوں کے قیام کی تحریک پیش کرے گی

Apr 20, 2015

اسلام آباد (آن لائن) حکومت آج پیر کو سینٹ کمیٹیوں کے قیام کی تحریک پیش کرے گی ۔ بنگلہ دیش میں پھانسیاں رکوانے کی قرارداد بھی ایجنڈے کا حصہ بنا دی گئی ۔ پیر کے اجلاس کے لئے جو ایجنڈا رکھا گیا ہے اس میں قائمہ کمیٹیوں اور فنکشنل کمیٹیوں کی تحریک پیش کی جائے گی ۔ قائد ایوان راجہ ظفرا لحق تحریک پیش کریں گے ۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے اے این پی ، سراج الحق کی جانب سے بنگلہ دیش میں پھانسیاں رکوانے ، سینیٹر سحر کامران کی جانب سے وفاقی ہسپتالوں کی کارکردگی ، طاہر مشہدی کی جانب سے وفاقی اداروں میں بدعنوانی اور دیگر تحاریک پر بھی بات ہو گی ۔

مزیدخبریں