4 خودکشیاں: سانگلہ میں غربت سے تنگ شادی شدہ نوجوان نے خود کو گولی مار لی

سانگلہ ہل + ساہیوال + وہاڑی (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں جیل میں بند قیدی، دو نوجوان لڑکوں اور لڑکی سمیت 4 افراد نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سانگلہ ہل کے علاقہ منڈی مڑھ بلوچاں ڈیرہ متھیل میں غربت سے تنگ شادی شدہ 20 سالہ نوجوان اختر علی سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خودکشی سے قبل اس نے اپنے بھائی کو اسلام آباد فون کرکے خود کو گولی مارنے کی اطلاع دیکر کال کاٹ دی۔ گولی لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔ دوسری طرف سینٹرل جیل ساہیوال میں قیدی نے پھندا لیکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ عمران کو 2 ماہ قبل اشتعال انگیز وال چاکنگ کے الزام میں سینٹرل جیل لایا گیا تھا۔ علاوہ ازیں پرانی بکرمنڈی میں 15 سالہ لڑکے فضل نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، تاحال نعش نہ مل سکی۔ بتایاگیا ہے کہ لڑکاکسی لڑکی سے عشق کرتا تھا اور عشق میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہوکر نہر میں چھلانگ لگائی۔ وہاڑی سے نامہ نگارکے مطابق نواحی گائوں 19 ڈبلیو بی میں گھریلو تنازعہ پر 18سالہ لڑکی کشور نے مبینہ طور پر بجلی کی تاروں کو چھو کر خو د کشی کرلی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...