پی ٹی آئی کا اعظم ہوتی کی وفات سے خالی نشست پر اعظم سواتی کو سینٹ میں اپنا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے اعظم سواتی کو اعظم ہوتی کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست کے لئے سینٹ میں اپنا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے اعظم سواتی کو سینٹ کی اس نشست کے لئے امیدوار بننے کی خاطر تقریباً فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ چند روز میں اس کی باضابطہ منظوری دے دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کا امکان زیادہ ہے اور اعظم سواتی اگر سینیٹر منتخب ہو گئے تو سینٹ میں پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 7 ہو جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...