سیاست میں نہیں آ رہی‘ خاتون اول سے زیادہ بھابھی کہلوانا پسند ہے: ریحام

کراچی (آن لائن) عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے سیاست میں باقاعدہ شمولیت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خاتون اول سے زیادہ بھابھی یا بہن کہلوانا پسند ہے، عقیل کریم کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپتان کے ہمراہ این اے 246 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کراچی پہنچی ہوں، جہاں کپتان جائینگے، وہاں جائوں گی۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو سمت کا تعین کرے، عمران بہادر لیڈر ہیں وہ جہاں جائیں گے میں ان کے ساتھ جاؤں گی۔ این اے 246 کے حوالے سے ریحام خان نے موقف اپنایا کہ الزام تراشیاں پی ٹی آئی کی طرف سے نہیں ہو رہیں۔ ریحام خان نے عقیل کریم ڈیڈھی کی مہمان نوازی پر شکریہ بھی ادا کیا اور کھانے کی تعریف بھی کی، ریحام خان نے نمل یونیورسٹی کے لیے ڈونر کانفرنس پر بھی بات کی اور کہا کہ بہترین تعلیم کا حصول بنیادی حق ہے پاکستان میں ہر ایک کے لیے تعلیم کا نظام یکساں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں حصہ لینے کا مطلب یہ نہیں کہ میں آئندہ الیکشن میں حصہ لوں گی میرا ووٹ کراچی میں ہوتا تو ضرور عمران اسماعیل کو دیتی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...