خراب موسم کے باعث زرداری، عمران کے طیارے اسلام آباد نہ جا سکے، آج جائیں گے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) شریک چیئرمین پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین تحریک انصاف موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد نہ جا سکے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری کو دبئی سے اسلام آباد آنا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث طیارے کو کراچی اتار لیا گیا۔ عمران خان کو اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد آنا تھا لیکن جہانگیر ترین کا طیارہ چھوٹا ہونے کے باعث خراب موسم میں اڑنے سے قاصر رہا۔ دونوں رہنما آج صبح اسلام آباد آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...