کراچی(مارکیٹ رپورٹر) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران کپاس کے داموں میں اضافے کا رحجان رہا۔ ٹیکسٹائل ملوں کی اعلیٰ کوالٹی کی کپاس کم ہوتی جارہی ہے کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے 50 روپے اضافے پر اسپاٹ نرخ کا 5300روپے من پر بند کئے۔ سندھ میں کپاس کا دام 4400 تا5400روپے میں جبکہ پنجاب میں 4900تا5500روپے من رہا فی الحال جنرز کے پاس 3تا4لاکھ گانٹھوں کا سٹاک رہ گیا اور نئے سیزن کی کپاس کی آمد میں اب تک تین ماہ کا وقت درکار ہے کاٹن بروکرز کے مطابق کاٹن یارن میںسست روی کے باعث ٹیکسٹائل ملوں کو نقصان ہورہا ہے جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملیں کپاس کی کم خریداری کررہی ہیں علاوہ ازیں عالمی کپاس مارکیٹوں میں مندا ہے جبکہ مقامی کپاس مارکیٹوں کے داموں میں اضافہ ہورہا ہے دریں اثناء پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 15اپریل تک کپاس کی پیداواری رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق اس مدت میں کپاس کی پیداوار ایک کروڑ 24 ہزار گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال اس مدت کی پیداوار ایک کروڑ 34لاکھ گانٹھوں کے مقابلے میں 10لاکھ 40ہزارگانٹھیں زائد ہیں جوکہ 11فیصد اضافے پر بنتی ہے۔
کپاس کی قیمت میں اضافہ‘ سٹاک4لاکھ گانٹھوں کا رہ گیا
Apr 20, 2015