کراچی (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی کے جعلی پولنگ سٹیشنز کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی کی جانب سے گھوسٹ قرار دیئے گئے پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اور سٹی کالج، سراج الدولہ کالج، زبیدہ حاجیانی، میٹروپولیٹن سکول کا جائزہ لیا۔ پولنگ سٹیشنز کے دورے کے دوران عمارتوں کی مختلف زاویوں سے تصاویر لی گئیں۔ الیکشن کمشن ذرائع کے مطابق چاروں تعلیمی ادارے 2013ء میں بھی پولنگ سٹیشن تھے۔