گوجرانوالہ: ایس ایچ او کے بیٹے کا بازار سے سامان نہ لانے پر حافظ قرآن محنت کش پر آہنی راڈ سے وحشیانہ تشدد

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایس ایچ او کے بیٹے نے سامان بازار سے نہ لانے کی رنجش پر حافظ قرآن محنت کش کو مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا گیا ہے سردار کالونی کا رہائشی چالیس سالہ حافظ نعیم نجی ہائوسنگ ٹائون میں ایس ایچ او سیف اللہ ورک کے گھر سینٹری کا کام کر رہا تھا جسے تھانیدار کے بیٹے نے سامان بازار سے لانے کا کہا، اس بات پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی، طیش میں آنے والے ایس ایچ او کے بیٹے نے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر پلمبر حافظ نعیم کو ڈنڈوں اور آہنی راڈوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر نعیم کے ورثاء نے اسے طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا ، جہاں پر متاثرہ شخص نے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ صدر کو وقوعہ بارے آگاہ کیا ہے مگر پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ حافظ نعیم نے اعلیٰ پولیس افسران سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تھانے رابطہ کرنے پر پو لیس اہلکار خالد کا کہنا تھا کہ انہیں اندراج مقدمہ کیلئے کوئی درخواست نہیں دی گئی۔
محنت کش/ تشدد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...