فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مردہ بچوں کی نعشیں کھانے والے 2 بھائیوں کو بھکر جیل میں اپنے بال نوچ کر کھانے پر فیصل آباد سول ہسپتال میں علاج کیلئے منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تین سال قبل بھکر اور مضافات میں مردہ بچوں کی نعشیں نکال کر کھانے کے المناک واقعہ کے سامنے آنے پر پولیس نے دو بھائیوں عارف اور سلیمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ دونوں ملزموں کو بھکر جیل میں رکھا گیا تھا جہاں پر دونوں نے اپنے بال نوچ کر کھانا شروع کردئیے تھے جس پر جیل حکام نے گزشتہ روز دونوں بھائیوں کو علاج کیلئے فیصل آباد سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر شعبہ نفسیات کے ماہرین انکا علاج کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں مردہ خور بھائیوں کو سول ہسپتال کے قیدی وارڈ میں رکھا جائیگا۔