گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) محلہ شریف پورہ سے جواںسال لڑکی کی بوری بند نعش برآمد ہونے پر علاقہ بھر میں خوف وہراس پھیل گیا ،پو لیس نے نعش ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔محلہ شریف پورہ میں جواںسال نامعلوم لڑکی کی بوری بندنعش دیکھ کر شہریوں نے پو لیس کو اطلاع دی جبکہ موقع پر پہنچنے والی ماڈل ٹائون پو لیس نے نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر پولیس کا کہنا تھا کہ سفاک قاتلوں نے مقتولہ کو تشدد کے بعد گولی مار کر موت کے گھا ٹ اتارا ہے جس کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی۔