فیصل آباد: شادی والے گھر میں ڈیڑھ سالہ بچی پانی کی بالٹی میں ڈوب کر جاں بحق

Apr 20, 2016

فیصل آباد + ماموں کانجن (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ میں شادی والے گھر میں ڈیڑھ سالہ بچی پانی سے بھری بالٹی میں گر کر جاں بحق ہوگئی جس سے خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ چک 497گ۔ ب کے سرفراز کی بہن کی شادی کی تقریب تھی۔ اس دوران اسکی ڈیڑھ سالہ بیٹی افشاں کھیلتے ہوئے باتھ روم میں چلی گئی جہاں پانی سے بھری بالٹی سے ڈبہ نکالنے کی کوشش کے دوران وہ سر کے بل اس میں گر گئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی‘ واقعہ کا علم اس وقت ہوا جب شادی میں شریک ایک خاتون باتھ روم گئی اور اس نے بچی کو پانی کی بالٹی میں مردہ پایا۔ بچی کی والدہ بیٹی کی ناگہانی موت پر غم سے نڈھال ہو کر بیہوش ہوگئی۔

مزیدخبریں