شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ضلعی حکومت کی طرف سے ڈینگی مچھر افزائش کے خاتمہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کا دوسرا مریض سامنے آگیا۔ نواحی آبادی بھدرو مینارہ کے رہائشی پریس کلب شیخوپورہ کے سینئر وائس چیئرمین ملک محمد بوٹا شیخوپورہ میں ڈینگی بخار میں مبتلا ہو کر ہسپتال پہنچ گئے جبکہ گزشتہ روز محکمہ لائیو سٹاک کے ٹریننگ سکول میں زیر تعلیم جلال پور بھٹیاں کے رہائشی نوجوان عادل مشتاق میں ڈینگی وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوئی تھی۔ شیخوپورہ کی وکلاء برادری نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی حکومت نے عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے متعدد واکس اور سیمینار کا انعقاد تو کیا ہے مگر عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ضلع بھر میں مچھر کی افزائش سے عوام میں خوف کی فضا پائی جارہی ہے۔
شیخوپورہ: 48 گھنٹوں میں ڈینگی کا دوسرا شکار، مقامی صحافی ہسپتال داخل شہریوں کا ضلعی حکومت کیخلاف احتجاج
Apr 20, 2016