نیب کے 5 قائم مقام ڈی جی حضرات کی تعیناتیاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Apr 20, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں نیب کے پانچ قائم مقام ڈی جیز کی تعیناتیوں کو چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے فاضل عدالت سے تعیناتیاں کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے تحت کسی شخص کو چھ ماہ سے زائد قائم مقام ڈی جی نیب نہیں لگایا جا سکتا۔ لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے پانچ مختلف شہروں میں قائم مقام ڈی جیز کی تعیناتیاں سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہیں۔ چھ ماہ گزرنے کے باوجود قائم مقام ڈی جیز کو عہدوں سے نہیں ہٹایا گیا۔ قواعد کے برعکس تعیناتیوں سے انتظامی معاملات اور نیب کے ریفرنسز میں رکاوٹیں آرہی ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ صوبہ بھر میں تعینات قائم مقام ڈی جیز نیب کی تعیناتیوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں