امتحان میں ناکامی پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے طالب علم کی پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

Apr 20, 2016

لاہور (نیوز رپورٹر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے چوتھے سال میں زیر تعلیم طالبعلم شکیل نے پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کی۔ جس کو اس کے ساتھیوں نے ناکام بنا کر اس کی زندگی بچا لی۔ بتایا گیا ہے کہ چوتھے سال کے امتحان میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہو کر شکیل نے پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کی۔ گرین ٹاؤن کے رہائشی میڈیکل کے طالبعلم شکیل کو اس کے دوستوں نے پیار سے سمجھا کر نیچے اترنے پر راضی کر لیا۔ اس صورتحال پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزیدخبریں