’’مک مکا ہے تو آرٹیکل 6 کو آئین سے نکال دیا جائے‘‘

اسلام آباد (راجہ عابد پرویز/ خبر نگار) ایوان بالا میں آرٹیکل 6کو آئین سے نکالنے کے لئے نئی بحث چھڑ گئی ہے، اپوزیشن اراکین کا کہنا ہے کہ جب سنگین غداری کیس کے آرٹیکل6 کے تحت مقدمہ درج ہونے کے باوجود پرویز مشرف کو بیرون ملک کو جانے دیا گیا تو پھر اس آرٹیکل کا کیا فائدہ۔اسے آئین سے ختم کردینا چاہیے، سینیٹرز کا کہنا تھا کہ جب مک مکا ہی ہونا ہوتا ہے تو پھر آئین میں الجھنے کی کیا ضرورت ہے۔مشرف کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے دفاع کارگر ثابت نہیں ہوا، حکومتی اراکین مشرف کے بیرون ملک جانے کو عدالتی فیصلہ قرار دیتے رہے مگر اپوزیشن سینیٹرز نے اسے تسلیم نہیں کیا اور کہا کہ عدالت نے تو صاف کہہ دیا تھا کہ یہ کام عدالت کا نہیں بلکہ حکومت فیصلہ کرے تو پھر حکومت نے کس کے کہنے پر چپ سادہ لی اور خاموشی سے مشرف کو باہر جانے دیا۔کسی کے کہنے پر تو یہ کام ضرور ہوا۔ سنگین مقدمات درج ہونے کے باوجود پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی کوئی تو وجہ ضرور ہے۔ کیا کسی سے ڈیل ہوئی ہے۔ ان حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے۔جب ہم حکومت میں ہونے کے باوجود بھی آئین پر عمل کرانے کے قابل نہیں تو پھر ، خوا مخواہ نئے نئے قانون بنانے کی کیا ضرورت۔ ایوان میں سینیٹرز نے آرٹیکل6 پر عمل درآمد میںناکامی پر شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ آئین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...