سپین: پاکستانی ذہنی مریضہ نے اپنی 4 سالہ بچی کو قتل کردیا

بارسلونا (این این آئی) بارسلونا کے نواحی علاقہ سانت بوئی میں نفسیاتی مریضہ پاکستانی خاتون نے اپنی چار سالہ بچی کا گلا دبا کر مار دیا۔ خاتون کے اس بچی کے علاوہ بھی تین بچے ہیں، خاتون انکو بھی ہلاک کرنے کا ارادہ رکھتی تھی ٗ بیٹے نے فون کر کے پولیس کو اطلاع دی، جب پولیس گھر پہنچی تو بچی مردہ حالت میں پڑی تھی اور اسکا والد بھی گھر پر تھا، پولیس کے مطابق خاتون نفسیاتی مریضہ ہے۔ اہل محلہ کے مطابق خاتون کبھی اونچا اونچا رونا شروع کر دیتی یا گانے گانا شروع کردیتی ہے۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...