نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے کہا ہے کہ انسداد منشیات کے مؤثر پالیسی کے باعث نمایاں کامیابیاں حاصل کیں وزیر داخلہ نے اجلاس کو انسداد منشیات سے متعلق حکومت اقدامات سے آگاہ کرتے کہا کہ عالمی سطح پر انسداد منیات کے لئے مشترکہ کے مطالبہ اہداف حاصل کرنا ہوں گے منشیات کے مہلک اثرات سے متعلق عالمی تحفظات سے آگاہ ہیں۔ غیر قانونی منشیات پر عالمی تحفظات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان کو جغرافیائی محل وقوع کے باعث کثیر الجہتی چیلنجز کا سامنا سے محل وقوع نے ہمیں منشیات کے ٹرانزٹ ملک جیسے مسائل سے دوچار کیا ہے۔ چودھری نثار نے کہا منشیات کے مہلک اثرات کے سلسلے میں عالمی تحفظات سے بخوبی آگاہ ہیں منشیات سے نمٹنے کے لئے مضبوط جامع پالیسی اور انتظامیہ ڈھانچہ واضح کر رکھا ہے گزشتہ تین برسوں میں پاکستان نے دنیا کو ایک ارب 86 کروڑ … … … … ڈوزز … … … … سے بچایا گیا گزشتہ سال 342 ٹن منشیات پکڑیں پاکستان کا شمار انسداد منشیات کے لئے سرفہرست ملکوں میں ہوتا ہے۔ منشیات کی مانگ میں کمی، علاج اور متاثرہ افراد کی بحالی اولین ترجیح ہے پاکستان تمام رکن ملکوں کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔ دنیا کے کچھ حصوں میں منشیات کے استعمال کو قانونی قرار دینے پر تشویش ہے۔ منشیات کے قانونی استعمال کے باعث طلب میں اضافہ ہو گا منشیات کی طلب میں اضافے سے جنوبی ایشیا سمیت پوری دنیا پر اثرات مرتب ہوں گے منشیات سے پاک معاشرے کے لئے کوشاں ہیں۔