لاہور (وقائع نگار خصوصی) تحریک انصاف کا رائیونڈ میں ممکنہ دھرنا روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر نفرت پر مبنی ہیں۔ پاک فوج اور حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں جبکہ عمران خان پاکستانی شہریوں کو نفرت کا سبق دے رہے ہیں۔ عمران نے اپنی تقریر میں رائیونڈ جا کر دھرنا دینے کا اعلان کررکھا ہے جو قوم کو تقسیم کرنے اور ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دینے کا سبب بھی ہوگا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قومی مفاد کے پیش نظر عمران خان کے ممکنہ دھرنے کو روکنے کا حکم دے۔
تحریک انصاف کا رائیونڈ میں د ھرنا روکنے کیلئے درخواست دائر
Apr 20, 2016