’’درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں‘‘ وزیراعظم سے استعفیٰ کیلئے رٹ پر رجسٹرار آفس کا اعتراض

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پانامہ لیکس پر وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کردیا ہے۔ گزشتہ روز درخواست ایک شہری فیصر جدون کی جانب سے دائر درخواست میں فیڈریشن آف پاکستان اور سیکرٹری کیبنیٹ کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کا نام آنے سے معیشت بُری طرح تباہ ہو رہی ہے۔ وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کے معاملے پر عوام کی رائے جاننے کے لئے ریفرنڈم کرانے کے احکامات جاری کئے جائیں پانامہ لیکس میں آف شور کمپنیوں کے مالکان کے خلاف انکوائری کرانے کا حکم دیا جائے۔ آف شور کمپینیوں میں لگایا گیا پیسہ ملک میں واپس لایا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کے مطابق درخواست گزار متاثرہ فریق نہیںہے جس پر رجسٹرار دفتر نے دائر درخواست پر اعتراض عائد کردیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...