عمران کے حوالے سے میرا ٹویٹ ذاتی خیالات سے مطابقت نہیں رکھتا معذرت کیساتھ حذف کررہا ہوں: خواجہ آصف

Apr 20, 2016

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خواجہ آصف نے دو روز قبل ٹویٹ کیا گیا اپنا وہ بیان معذرت کے ساتھ حذف کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان پیسوں کیلئے اختلافات کی تمام حدود پار کرچکے ہیں اور وہ پاکستانی شہری صادق خان کے بجائے زیڈ اے سی گولڈ سمتھ کی حمایت کررہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنے نئے ٹویٹ میں کہا کہ وہ اپنا متذکرہ ٹویٹ حذف کر رہے ہیں کیونکہ یہ انکے ذاتی خیالات سے مطابقت نہیں رکھتا۔

مزیدخبریں